بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا کا اقرار کرنا


سوال

اگر کسی شخص سے زنا ہو جائے اور اس نے آئندہ نہ کرنے کا عزم بھی کر لیا ہو اور توبہ بھی کر لی ہو  تب بھی اس کو کسی انسان کے سامنے خود سے اقرار کرنا ہو گا؟ جب کہ اب تک کسی کو معلوم نہیں۔

جواب

اگر کسی شخص سے کوئی گناہ ہو جائے اور وہ اس سے سچے دل سے توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اس کو معاف کر دیں گے، اس کے بعد دوسروں کے سامنے اس گناہ کا اظہار درست نہیں ہے، بلکہ اللہ پاک نے پردہ ہوشی فرمائی ہے تو اسے بھی اپنے آپ پر پردہ رکھنا چاہیے۔ دوسروں کے سامنے گناہ کے اظہار میں دوسروں کی جرأت بھی بڑھتی ہے، اس لیے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں