بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا سے غسل واجب ہونے کی صورت میں بیوی سے جماع کیا تو نکاح نہیں ٹوٹتا


سوال

اگر کسی شخص سے  زنا جیسا گناہ سرزد ہوجائے اور اس کے بعد وہ بغیر غسل کیے یعنی  جنبی ہونے کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستری کرے تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹتا، لیکن نکاح کی نعمت حاصل ہوتے ہوئے بدچلنی اختیار کرنا گناہ ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی نعمت کی انتہائی ناقدری ہے۔

ایک روایت میں ہے کہ شبِ معراج میں رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسی قوم پر گزرہوا جن کے سامنے ایک ہانڈی میں پکا ہوا گوشت اور ایک ہانڈی میں کچا اور سڑا ہوا گوشت رکھا ہے، یہ لوگ سڑا ہوا گوشت کھارہے ہیں او رپکا ہوا گوشت نہیں کھاتے،  آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں؟  جبریل امین نے کہا یہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا وہ شخص ہے جس کے پاس حلال اور طیب عورت موجو دہے، مگر وہ ایک زانیہ اور فاجرہ کے ساتھ شب باشی کرتاہے، لہٰذا مذکورہ شخص کو سچی توبہ کرنی چاہیے اور غضبِ خداوندی کو دعوت دینے والے اس کام سے باز آجانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں