بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین خریدنے کے بعد زیادہ قیمت پر واپس سابقہ مالک کو بیچنے کا حکم


سوال

ہم نے ایک زمین لی جس کے لیے زمین کے مالک کو پچاس ہزار دیے، ایک مہینہ بعد اس کا فون آیا اور اس نے کہا کہ وہ پلاٹ مجھے دے دو میں تمہیں پچھتر ہزار دیتا ہوں ۔کیا اس پچھتر ہزار کا لینا صحیح ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زمین کی قیمت ادا کرکے اس پر قبضہ کرنے کے بعد، اس زمین کا سابقہ مالک اگر آپ سے وہ زمین دوبارہ زیادہ قیمت پر خریدنا چاہتا ہے تو آپ کے لیے اس زمین کو زیادہ قیمت پر سابقہ مالک کو بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ جس وقت آپ نے خریدا تھا اس وقت اس طرح کی کوئی شرط نہ لگائی ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں