بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زبان کی آفات اور ان کے علاج سے متعلق کتاب کی راہ نمائی


سوال

آپ کی اس ایپ میں کوئی ایسی بک ہے جو  زبان کی آفات اور ان کے علاج پر ہو، کوئی مستند بک ہو تو براہِ کرام راہ نمائی فرمادیں!

جواب

اردو  زبان میں اس موضوع پر حضرت مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اللہ کی کتاب ”زبان کی حفاظت “ کے نام سے ہے، جس میں حفاظتِ زبان سے متعلق نبی کریم ﷺ کے ارشادات مع ترجمہ وتشریح  کے ذکر کرکے ان گناہوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو  زبان سے متعلق ہیں، اور ان میں عموماً عوام وخواص مبتلا ہیں،  اور آخر میں ذکر وتلاوت، اذکار ، درود اور استغفار کے فضائل بھی موجود ہیں، اس کا مطالعہ کرلیجیے، یہ بازار میں دست یاب  ہے اور انٹرنیٹ پر پی ڈی ایف کی صورت میں بھی مل جاتی ہے۔فقط واللہ اعلم

نوٹ: اطلاعاً عرض ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مختلف اصلاحی اور علمی موضوعات پر جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے اساتذہ کی زیرِ نگرانی کتابیں مرتب کرکے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردی جائیں گی، نیز یہ بات بھی زیرِ غور ہے کہ تازہ صورتِ حال کے مطابق شرعی راہ نمائی اور علمی و اصلاحی مواد کے لیے مقالات و مضامین کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے۔ 


فتوی نمبر : 144107200205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں