روزہ کی حالت میں کان صاف کرنے کا کیا حکم ہے ؟
تنکا یا کان صاف کرنے والی سلائی (Cotton ear buds) سے کان کی صفائی کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ دوا یا تیل کان کے اندر ڈال کر صفائی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، جیساکہ ''فتاوی شامی'' میں ہے:
'' أو أقطر في أذنه دهناً''.
( ٢/ ٤٠٢، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200317
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن