1)روزے کی حالت میں کان میں دوائی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟
2)روزے کی حالت میں انجکشن لگوا سکتے ہیں یا نہیں؟
1۔۔ روزہ کی حالت میں کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے۔
2۔۔روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے، خواہ رگ میں لگوایا جائے یا گوشت میں؛ کیوں کہ انجکشن کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ اصلی راستوں (Opening)سے نہیں، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن میں جاتی ہے، جب کہ روزہ فاسد ہونے کے لیے ضروری ہے کے بدن کے اصلی راستوں سے کوئی چیز معدے یا دماغ تک پہنچے اور انجکشن میں ایسا نہیں ہوتا، لہٰذا روزہ کی حالت میں انجکشن لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200348
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن