بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانا


سوال

روزے کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟

 

جواب

اگر شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا اور اگر انزال نہیں ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا،  لیکن روزے میں ایسے کاموں سے احتیاط کی جائے۔

الفتاوى الهندية (1/ 204)

''وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط. ۔۔۔۔ والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں