بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بوس وکنار میں لعاب منہ میں چلا جائے 


سوال

روزے  کی حالت میں بوس وکنار میں لعاب منہ میں چلا جائے  تو کیا حکم ہے؟

جواب

روزہ رکھ کر اس طرح بوسہ لینا مکروہ ہے، اگر انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہوگی۔  اور اگر میاں بیوی میں سے کسی نے دوسرے کا لعاب نگل لیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا (اگرچہ انزال نہ ہو)  اور اس صورت میں قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔ 

"أو وطیٴ امرأة میتةً ․․․․ أو قبل ولو قبلة فاحشة ․․․․ فأنزل، قید للکل ، حتی لو لم ینزل کما یفطر کما مرّ". (درمختار مع الشامية: ۳/۳۷۸، ط: زکریا)

"ولو ابتلع بزاق غیره فسد صومه بغیرکفارة إلا إذا کان بزاق صدیقه فحینئذٍ تلزمه الکفارة". (الهندیة، ۱/۲۶۵)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں