بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزانہ سفر میں رہنے والے کی نماز کا حکم


سوال

میں روزانہ 120 کلومیٹر ٹریول کرتا ہوں تو میری نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جو شخص اپنی  جائے رہائش سے  78 کلومیٹر یا اس سے زائد  مسافت شہر سے باہر جانے کا ارادہ رکھتا ہو وہ شرعاً مسافر کہلاتا ہے، اور اس کے لیے شہر کے رہائشی حدود سے نکلتے ہی نماز میں قصر کرنے کا حکم  ہے، اور جو شخص اپنے وطن( جائے رہائش) میں ہی 78 کلومیٹر یا اس سے زائد  سفر کرتا ہے تو وہ شرعاً مسافر شمار نہیں ہوتا؛ لہٰذا  صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اپنی جائے رہا ئش( وطن) سے 120 کلومیٹر سفر کرتے ہیں تو آپ شرعاً مسافر کے حکم میں ہیں، پس جب تک آپ اپنے (وطن) شہر /بستی/گاؤں/ یا قصبہ میں واپس نہیں آجاتے اس وقت تک آپ قصر نماز ادا کریں گے۔  اور اگر آپ اپنے شہر کے اندر ہی مذکورہ مسافت کے برابر سفر کرتے ہیں تو آپ شرعی مسافر نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200717

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں