بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روبین فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

’’روبین فاطمہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے ؟ میں اپنی بیٹی کا نام روبین فاطمہ رکھنا چاہتا ہوں۔ 

جواب

بعض تاریخی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ’’روبین‘‘  یا ’’روبِن‘‘ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں میں سے ایک بیٹے کا نام تھا ، اور  عبرانی زبان میں اس کے معنے ہیں: بیٹا ، دوستانہ, قابل, مستحکم  وغیرہ۔   یہ لڑکے کا نام ہے۔ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام ’’روبین فاطمہ‘‘  رکھنے کے بجائے صرف فاطمہ یا کسی اور صحابیہ کے نام کے مطابق  نام رکھ لیا جائے۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144102200131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں