بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں دن میں عورت ماہواری سے پاک ہوگئی تو باقی دن کا حکم


سوال

 اگر ایک عورت حائضہ ہو ، روزے کے ایام میں دن کے آدھے حصے  میں پاک ہو تو کیا باقی دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اگر عورت حیض کی حالت میں تھی، اور رمضان المبارک میں دن میں پاک ہوگئی تو سورج غروب ہونے تک اس  کے لیے کھانا پینا درست نہیں ہوگا، روزہ داروں کی طرح رہنا ضروری ہوگا، یہ بھوکا پیاسا رہنا رمضان المبارک کے احترام اور صائمین سے تشبہ (روزہ داروں کی مشابہت) کی وجہ سے ہے، بقیہ دن بھوکا پیاسا رہنے کو روزہ نہیں کہاجائے گا، لہٰذا بعد میں قضا کی نیت سے روزہ رکھنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908201079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں