بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ذاتی گھر کے حصول کے لیے وظیفہ


سوال

ذاتی گھر  کے لیے وظفیہ بتا دیں، بہت پریشان ہوں۔میں وضو کرتے وقت یہ دعا ۲ سال سے پڑھ رہی ہوں۔

جواب

دوارنِ وضو  اور ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ اس دعا کا اہتمام کریں: " اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ"۔

اس کے علاوہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اور قبولیتِ دعا کے اوقات (مثلاً: تہجد کے وقت، مغرب کی اذانوں کے وقت، ہر اذان اور نماز کے درمیان، ہر فرض نماز کے بعد وغیرہ وغیرہ) میں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتی رہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200396

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں