آج کل بعض سیاسی مسلم لیڈروں کی جانب سے یہ بات بارہا ہندوں کی پوجا وغیرہ تہواروں میں کہی گئی کہ دین ہر ایک شخص کا خود اپنا اپنا اور تہوار سب لوگوں کا ایک ہے؟ یہ بات ان مجلسوں میں شرکت کےلیے ترغیباً کہی جاتی ہے، کیا یہ نظریہ صحیح ہے؟ اس کا معتقد دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا یا نہیں؟
’’دین ہر ایک شخص کا خود اپنا اپنا، اور تہوار سب لوگوں کا ایک ہے‘‘، کہنا اور یہ نظریہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے. باقی مذکورہ شخص کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ وضاحت طلب، اورکہنے والے کے عقیدے اور سیاق و سباق پر موقوف ہے۔ فقط وا للہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200794
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن