بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دہی کھانے کے ساتھ طلاق کو معلق کرنا


سوال

ایک آدمی نے کہاہے کہ میں ایک دن دھی کھایا میری والدہ نے دھی کےبارے میں مجھ کچہ کہا :کہ تم زیادہ کھاتے ہو تومیں نے غصے میں آکرپشتومیں کہا: \\"طلاق مي دی که یې بیا بله ورځ پورې وخورم\\" یعنی : \\"طلاق ہے کہ دوسرےدن دھی کیساتھ روٹی کھاؤں\\" کوئی نیت نہیں تھی بس یہ الفاظ زبان سےنکالا، اب تک تومیں اپنی قسم پرقائم ہوں کیامیرےلئے آ‏ئندہ میں دھی کھاناجائزہوگایانہیں؟ اگرجائزنہیں توکوئی جائزصورت حوالوں کے ساتھ لطفاً بتادیجئے۔

جواب

صورت مسؤلہ مٰیں اگر سائل نے  دہی کھا لی تو اس کی بیوی کو ایک طلاق رجعی واقع ہوجائیگی، دوران عدت شوہر رجوع کرسکے گا، رجوع کی صورت میں شوہر کو آیندہ دو طلاقوں کا اختیار باقی رہیگا۔ اس لیئے سائل یا تو اب دہی کھانے سے ہی گریز کرے اور اگر کبھی دہی کھالی تو فورا رجوع کرلے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں