بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دھوبی کے پیشے کا حکم


سوال

ڈرائی کلینر کاکام کرنا کیسا ہے ؟اور میں اس بارے میں استخارہ بھی کروانا چاہتا ہوں!

جواب

کام کی نوعیت اور اجرت کا پہلے تعین کرلیاجائے  تو ڈرائی کلینر (دھوبی )کاکام کرنا جائز ہے، شرعاً اس میں قباحت نہیں۔

یہ ویب سائٹ شرعی مسائل کے حل کے لیے مختص ہے، یہاں "استخارہ" نہیں کیاجاتا، نیزاحادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتاہے  کہ جس شخص کی حاجت ہو وہ خود استخارہ کرے۔اس لیے استخارے کا طریقہ مندرجہ ذیل لنک پر موجود ہے مذکورہ طریقہ کے مطابق آپ اپنے اس کام سے متعلق استخارہ کرسکتے ہیں :

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/istikharay-ka-masnoon-tareeqa/08-02-2014

 مختصر القدوری میں ہے :

" والأجراء على ضربين :

 وأجير مشترك وأجير خاص فالمشترك : من لا يستحق الأجرة حتى يعمل كالصباغ والقصار والمتاع أمانة في يده..... وكل صانع لعمله أثر في العين كالقصار والصباغ فله أن يحبس العين بعد الفراغ من عمله حتى يستوفي الأجرة ". (1/247)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200666

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں