بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو طلاق کے بعد رجوع اور تیسری طلاق کی توکیل اور معلق طلاق


سوال

میں نے دو بار اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر عدت میں ہی رجوع کر لیا۔ تیسری طلاق کے لیے میں نے اس کے بھائی کو کہا کہ میری طرف سے تم اس کو تین طلاقیں دے دو،  مگر اس نے انکار کر دیا،  (لیکن بیوی تک کسی نہ کسی صورت میں یہ بات پہنچ گئی) ، پھر بیوی کو میں نے پیغام دیا کہ اگر دو دن میں رابطہ نہ کرو تو تمہیں میری طرف سے طلاق ہے۔ مگر اس نے اگلے ہی دن رابطہ کر کے معذرت کر لی۔ اب میری اس طلاق کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب سائل نے  دو طلاق کے بعد رجوع کرلیا ہے تو  نکاح باقی ہے،  آئندہ ایک طلاق کا اختیار باقی ہے۔ تیسری مرتبہ جو مشروط طلاق دی تھی وہ واقع نہیں ہوئی؛ کیوں کہ شرط نہیں پائی گئی ہے۔ تاہم آئندہ بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144012200701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں