بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے دوسرے یا تیسرے دن قل خوانی کروانا


سوال

میت کے دفن سے دوسرے یا تیسرے دن قل خوانی کا اعلان کروایا جاتا ہے اور پھر کسی عالم سے بیان کروایا جاتا ہے اور پھر میت کے لیے دعائے مغفرت کی جاتی ہے۔کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟

جواب

ایصالِ ثواب ہر وقت، ہر موقعہ پر کرنا جائز ہے، اور میت کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے،  لیکن اس کے  لیے دوسرے یا تیسرے دن کی تخصیص کرنا شرعاً  ثابت نہیں ہے؛ لہذا  یہ بدعت اور ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں