بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری بیوی کی اولاد سے اپنے بچوں کا نکاح کروانا


سوال

ایک شخص کے پہلی بیوی سے بچے ہیں وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور جس سے شادی کر رہا ہے اس کے پہلے  شوہر سے بچے ہیں یہ آدمی اپنے حقیقی بچوں کا نکاح اس دوسری بیوی جس سے وہ شادی کرنے والا ہے اس کے بچوں سے نکاح کروا سکتا ہے؟

جواب

مذکورہ شخص اپنی دوسری بیوی کی اس اولادسے جو اس عورت کے سابقہ شوہر سے ہے, ان کے ساتھ اپنے بچوں کا نکاح کرواسکتا ہے،  اس لیے کہ دونوں بچوں کے درمیان حرمت کی کوئی شرعی وجہ موجود نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200633

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں