بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دوست کو اپنے کاروبار میں شریک کرنے کی صورت میں نفع


سوال

میں اگر اپنے کسی دوست سے کچھ رقم لےکر اپنے کاروبار میں لگاتا ہوں اور اس کو کچھ رقم منافع دیتا ہوں تو کیا یہ جائز طریقہ ہوگا؟ یا کوئی اور طریقہ اپنانا ہوگا ؟

جواب

دوست کا حلال مال اپنے کاروبار میں شامل کرکے شراکت کرنا جائز ہے، لیکن نفع کی رقم متعین دینا جائز نہیں، بلکہ نفع و نقصان کی تقسیم فی صدی اعتبار سے طے کی جائے، مثلاً  حاصل شدہ نفع کے 30و 70 کے تناسب سے نفع نقصان میں شراکت داری طے کرلی جائے، متعین نفع مقرر کر کے شراکت داری کرنا شرعاً ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200741

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں