بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ میں پانی ڈالنا


سوال

میں دودھ فروش ہوں، میں دودھ والے سے دودھ لیٹر کے حساب سے لیتا ہوں اور آگے کلو کے حساب سے بیچتا ہوں۔ میرا  پیمانہ کلو کا ہے، اس کو پورا کرنے کے لیے میں پانی ڈال کر فروخت کرتا ہوں۔  جائز ہے یا نہیں؟

جواب

دودھ  میں پانی کی ملاوٹ کرکے بیچنا جائز نہیں ہے۔  الا یہ کہ آپ ہر خریدار کو باخبر کریں کہ اس میں اتنا پانی ملا ہوا ہے، پھر  وہ اپنی رضامندی سے خریدے تو بیچنے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں