بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دغا بازی کرنے پر وعید


سوال

جو مرد اپنی بیوی سے دغا بازی کرتا ہے ، قرآن و حدیث میں اس مرد کے لیے کیا سزا ہے؟ 

جواب

آپ نے سوال میں یہ واضح نہیں کیا کہ شوہر کس نوعیت کی دغابازی کرتے ہیں، تاکہ معلوم ہو کہ آیا وہ شرعی اعتبار سےدغا بازی  کے دائرے میں آتی بھی ہے یا نہیں،  اور اس کی  کیا سزا ہے،  بہرحال دغابازی کرنا شرعاً  کسی بھی مسلمان کے لیے ناجائز ہے، دنیا میں اس کی متعین سزا تو اس کی صورت سامنے آنے پر  ہی بتائی جاسکتی ہے، البتہ ایک مسلمان کے لیے اتنی وعید ہی کافی ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو ہمیں (یعنی مسلمانوں کو) دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔فقط  واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143906200060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں