بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود تنجینا میں لفظِ "تنجینا" کا تلفظ کیا ہے؟


سوال

درود تنجینا میں ’’تنجینا‘‘  کس طرح پڑھا جائے گا؟  بعض نسخوں میں ’’تُنْجِیْنَا‘‘ ہے یعنی ن پر جزم ہے،  اور  ج پر زیر،  جب کہ بعض میں ن پر زبر اور ج پر تشدید و زیر ہے ۔ کون سا پڑھا جائے؟ 

جواب

سوال میں ذکر کردہ دونوں تلفظ صحیح ہیں،  پہلا تلفظ یعنی ت پر پیش، ن ساکن، ج کے نیچے زیر  "تُنْجِيْنَا" بابِ افعال سے واحد مؤنث غائب فعل مضارع کا صیغہ ہے، اور  دوسرا تلفظ بابِ تفعیل سے واحد مؤنث غائب فعلِ مضارع کا صیغہ ہے، جس کا  تلفظ: ت پر پیش، ن پر  زبر،  ج مشدد کے نیچے زیر  "تُنَجِّيْنَا" ہے۔

أَنجَى : (معجم الرائد) :

"أنجى - إنجاء - (فعل)

1- أنجاه من الأمر : خلصه منه.

نَجَّى :

(معجم الغني):

(فعل: رباعي متعد بحرف). نَجَّيْتُ، أُنَجِّي، نَجِّ، مصدر تَنْجِيَةٌ- نَجَّى الرَّجُلَ مِنَ الْهَلاَكِ : خَلَّصَهُ- نَجَّاهُ مِنَ الغَرَقِ فَعَادَتْ إِلَيْهِ الْحَيَاةُ".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200918

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں