بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دانت پر خول چڑھانے سے غسل وضو


سوال

دانت کےاوپر خول چڑھانے  سےغسل اور وضوکیسا ہے؟ یعنی غسل اور وضو ہوجا تا ہے یا نہیں؟

جواب

دانت پر چڑھے خول کو اگر بلا مشقت نکالا جا سکتا ہے تو غسل کے لیے  نکالنا ضروری ہو گا، بغیر نکالے وضو تو ہوجائے گا لیکن فرض غسل درست نہ ہوگا۔ اور اگر بلا مشقت نہیں نکالا جا سکتا تو پھر نکالنا ضروری نہیں، بلکہ اوپر سے پانی کا گزر جانا کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200770

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں