بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خودرو درختوں میں عشر واجب نہیں


سوال

ہماری کچھ بنجر زمینیں ہیں ،جن پر ایک جنگلی قسم کا درخت کیکر اگتاہے،یہ درخت خود ہی اگتاہے ، اور ہم اس کو اگانے کے لیے کسی قسم کی کوئی محنت نہیں کرتے۔ان درختوں کا اور کوئی  استعمال نہیں ہے، لہذا ہم اس  کوکاٹ کر جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیا اس درخت میں بھی دوسری فصلوں کی طرح زکاۃ وغیرہ دینی پڑے  گی یانہیں،جیسے : گندم وغیرہ میں عشر وغیرہ دیاجاتاہے؟

جواب

مذکورہ درختوں میں عشر واجب نہیں۔البحرالرائق میں ہے:

''وكذا لا عشر فيما هو تابع للأرض كالنحل والأشجار ؛ لأنه بمنزلة جزء الأرض ؛ لأنه يتبعها في البيع، وكذا كل مايخرج من الشجر كالصمغ والقطران لانه لايقصدبه الاستغلال''۔[2/256،دارالمعرفہ] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں