بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویزا پراسس میں اپنی بہن کو اورپاسپورٹ کے بجائے جائے نماز اور جائے نماز کو تبدیل دیکھنا


سوال

میں سٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانا چاہتا ہوں،  اور اس کے لیے میں نے ایڈمشن اور ویزا کا پراسس  سٹارٹ کیا ہے، کچھ دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا،  خواب کچھ اس طرح تھا کہ " میرا ویزا کا انٹرویو تھا اور جس جگہ انٹرویو تھا وہ میرا اپنا گھر تھا اور جو بندہ انٹرویو لےرہا تھا وہ میری اپنی بہن تھی، تو جب میں نے دیکھا کہ ویزا آفیسر میری بہن ہے تو میں بڑا خوش ہوا کہ بس کام ہوگیا، یعنی ویزا لگ گیا، انٹرویو کے لیے اور بھی لوگ آئے تھے تو جب میرا نمبر آیا تو میرے بہن نے مجھ سے پاسپورٹ مانگا کہ پاسپورٹ دے دو کہ میں آپ کے لیے ویزا لگاؤں، لیکن حیران کن طور پر اُس وقت پاسپورٹ ایک جاۓ نماز تھا تو جب میں نے جاۓ نماز یعنی اپنا پاسپورٹ پیش کیا تو میرے بہن نے کہا کہ یہ تو بہت پرانا ہے، مطلب جاۓ نماز ،  جاؤ کوئی نیا پاسپورٹ یعنی جاۓ نماز لاؤ،  میں اپ کو ڈائریکٹ ویزا لگوا دوں گی" ۔

اس خواب کی تعبیر بتادیجیے!

جواب

بہن کو دیکھنا اشارہ ہے کہ دنیا سہولت کے ساتھ مل جائے گی۔ لیکن جائے نماز کی تبدیلی ایمان واعمال کی تبدیلی کی طرف اشارہ ہے کہ موجودہ ایمانی کیفیت کے ساتھ آپ وہاں نہیں چل سکیں گے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200441

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں