بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں دانت گرنے کی تعبیر


سوال

میری اہلیہ نے خواب دیکھا کہ اس کے دانت ایک ایک کر کے سب نکل گئے اور وہ پریشان ہے،  پھر دوسرے دن دوبارہ خواب دیکھا کہ اس کا ایک دانت نکل گیا اور وہ خواب میں ہی اپنے آپ کو مخاطب کرکے کہتی ہے کل تو خواب میں میرے سارے دانت نکل گئے تھے، شکر ہے آج ایک ہی نکلا ہے۔  براہِ کرم اس خواب کی اچھی تعبیر بتا دیں۔

جواب

دانت اگر زمین پر گرے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ والدین اوراولاد  بیمار ہیں، لہٰذا ان کے علاج کا بندوبست کریں۔ اور اگر دانت زمین پر نہیں، بلکہ جھولی میں یا ہاتھ پر گرے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ والدین اور اولاد صحت مند ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں