بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب کی تعبیر


سوال

میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک کمرے میں ہوں اور اس میں تہہ بتہہ بہت ساری تپئیاں  ہیں، تقریباً 6یا7 اور سب سے اوپر والی تپائی میں بہت سارے قرآنِ مجید کے نسخے  ہیں،  میں اوپر سے 6 یا 7  قرآن  اپنے ہاتھ میں لےکر نیچے لاتی ہوں، دھیرے دھیرے کہ گر نہ جائیں ،پھر انہیں  رکھ دیتی ہوں اور اچانک میری  ناک میں سرسراہٹ ہوتی ہے اور ایک کاغذ کا خوب صورت سا ٹکڑا میرے ہاتھ میں تھا اور اس میں لکھا ہوا تھا، "إِنَّ عِبَادِيْ بَاد"،اس کی تعبیر کیا ہے؟

جواب

اللہ تعالیٰ نے دین و دنیا دونوں کی ترقی اور کامیابی قرآنِ  کریم کے ساتھ سچی عقیدت و محبت اور قرآنی احکام پر عمل کرنے میں رکھی ہے، خواب میں بھی اسی جانب اشارہ ہے کہ دین ودنیا دونوں کی کامیابی قرآن کریم کے ساتھ وابستگی میں ہے، آپ دیگر وظائف کی کثرت کے بجائے قرآنِ  کریم کی کثرت سے تلاوت کرتی رہاکریں، اور جس قدر ممکن ہو اتنا وقت قرآن کریم پڑھنے میں صرف کریں، اس سے ان شاء اللہ مسائل بھی حل ہوں گے اور کامیابیاں نصیب ہوں گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں