بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کے بعد پندرہ دن سے پہلے دوبارہ خون آگیا تو وہ حیض نہیں ہے


سوال

ایک حیض آنے کے دس بارہ دن بعد دوبارہ خون جاری ہوگیا ہے تو کیا وہ بھی حیض شمار ہوگا؟

جواب

شرعاً دو حیضوں کے درمیان پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ہے؛ لہذا ایک حیض کے دس دن بعد جو خون آیا یہ حیض نہیں ہے، استحاضہ شمار ہوگا، اس میں نماز ،روزہ ،تلاوت ،قربت غرضیکہ پاکی والے تمام اعمال کیے جائیں گے، البتہ اگر خون اتنے وقفے سے نکلتاہو کہ کپڑے پاک کرکے باوضو  وقتی فرض نماز ادا کرنا ممکن ہو تو کپڑے پاک کرکے وضو کرکے نماز ادا کرنا ضروری ہوگا، اور اگر خون مسلسل جاری ہو تو ہرنماز کے وقت میں نیا وضو کرناہوگا، پھر اس وضو سے وقت کے اندر جتنی نمازیں چاہے ادا کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200596

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں