بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کیا ہے؟ اور اس کی ابتدا کب ہوئی؟


سوال

1- عورتوں کو حیض آنے کی وجہ کیا ہے؟

2-  اور کیوں آتا ہے کس  زمانے میں حیض کی ابتدا ہوئی؟

جواب

1. ’’حیض‘‘  سے مراد وہ خون ہے جو بالغ غیر حاملہ عورت کے رحم سے آئے اور اس کا سبب بیماری نہ ہو، اسی خون کے سبب کسی عورت میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اگر کسی عورت کو ماہواری نہ آتی ہو وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتی ہے۔

2. حیض کی ابتدا  کے بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ اس کی ابتدا  حضرت حواء سے  ہوئی ہے، حضرت حواء نے جب  شجرہ ممنوعہ  کا پھل کھایا  اسی وقت سے یہ بیماری عورتوں کے ساتھ لگ گئی، بعض حضرات کہتے ہیں  کہ اس کی ابتدا  بنی اسرائیل سے ہوئی ہے، اس قول کو امام بخاری رحمہ اللہ نے رد کیا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 283):
"وسببه ابتداء ابتلاء الله لحواء لأكل الشجرة".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 283):
"(قوله: ابتلاء الله لحواء إلخ) أي وبقي في بناتها إلى يوم القيامة، وما قيل: إنه أول ما أرسل الحيض على بني إسرائيل فقد رده البخاري بقوله وحديث النبي صلى الله عليه وسلم أكبر، وهو ما رواه عن عائشة -رضي الله عنها- قالت: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحيض: هذا شيء كتبه الله على بنات آدم». قال النووي: أي إنه عام في جميع بنات آدم".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں