بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حیدرآباد سندھ میں اشراق ، چاشت، اور زوال کا وقت


سوال

حیدرآباد، سندھ کا اشراق چاشت اور زوال کا وقت چاہیے۔

جواب

سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے نصف النہار تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔ چاشت کا وقت بھی یہی ہے، البتہ افضل وقت ایک چوتھائی گزرنے کے بعد ہے، دونوں کا ابتدائی اور انتہائی وقت ایک ہی ہے؛ لہذا اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ  بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ زوالِ آفتاب کا مطلب ہے سورج کا ڈھلنا، جس کو ہمارے عرف میں دوپہر ڈھلنا کہا جاتا ہے، جنتریوں میں موجود وقت زوال کے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد تک کوئی سی نماز جائز نہیںہوتی، وقتِ زوال کے بعد پانچ منٹ گزرتے ہی ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ ان اوقات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، اس کے لیے حیدرآباد سندھ کے نمازوں کے اوقات کے مستند نقشے سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

آج بروزِ بدھ 12 دسمبر 2018ء، حیدر آباد سندھ میں نمازوں کے اوقات درج ذیل ہیں:

  • 05:41 فجر
  • 07:02 طلوع
  • 12:10 زوال
  • 16:02 عصر
  • 17:38 غروب
  • 18:59 عشاء

 ہماری ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر بھی نمازوں کے اوقات کا آپشن موجود ہے، آپ وہاں حیدرآباد سندھ منتخب کرکے روزانہ نماز کے اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں