بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیاء کس کو کہتے ہیں؟


سوال

"حیاء" کے لفظی معنی بتا دیں کہ "حیاء" دراصل کہتے کسے ہیں ؟

جواب

انسانی اخلاق میں سے ایک اہم "خُلُق" حیاء ہے،  لغت میں کسی چیز  کی بابت معیوب بننے کے خوف سے جو تغیر اورانکسار ، انسان پر طاری ہوجاتا ہے، اس کا نام ”حیاء“ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں "حیاء" اس خصلت کو کہا جاتا ہے جو انسان کو قبائح (برائیوں) سے روکنے کا باعث بنے، اور کسی حق دار کے حق میں کوتاہی کرنے سے اسے روکے۔ 

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (1/ 70):
"[ (والحياء) ] : بالمد [ (شعبة) ] أي: عظيمة [ (من الإيمان) ] أي: من شعبه، والمراد به الحياء الإيماني، وهو خلق يمنع الشخص من الفعل القبيح بسبب الإيمان؛ كالحياء من كشف العورة والجماع بين الناس، لا النفساني الذي خلقه الله في النفوس، وهو تغير وانكسار يعتري المرء من خوف ما يلام ويعاب عليه". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں