بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حوضِ شرعی کے مسائل


سوال

(١) بڑے حوض کی گہرائی کم از کم کتنی ہونی چاہیے؟ کتاب المسائل( ج١ /ص٨٨)میں مفتی سلمان منصور پوری نےہدایہ ١/٣٧ ،ہندیہ١ /٨١ کے حوالے سے لکھا ہے کہ گہرائی کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ چلو سے پانی لینے میں زمین نہ کھلنے پائے، جب کہ میں نے ایک ادارے کی ویب سائٹ پر ایک فتویٰ دیکھا کہ گہرائی ١/ فٹ ہونی چاہیے،کون سی بات زیادہ صحیح ہے؟

 (٢) اگر حوض گول ہو تب کتنی لمبائی چوڑائی ہونی چاہیے؟بہت واضح انداز میں بتادیں ۔

 (٣) مسجد میں رکھا پانی کا ٹینک جو دہ در دہ سے کم ہے؟ کیا اس کا پانی آب جاری کے حکم میں ہے؟

جواب

۱۔ واضح رہے کہ بڑے حوض کی گہرائی کم ازکم اتنی ہونی چاہیے کہ چلو بھر پانی لینے سے سطحِ  زمین ظاہر نہ ہوتی ہو، ایک فٹ  کی تحدید درست نہیں۔ 

ردالمحتار میں ہے:

"وصحح فی الهداية أن یکون بحال لاینحسر بالاغتراف: أی لاینکشف، وعليه الفتوی". (ج:۱،ص:۱۹۳،ط:سعید)

۲۔کناروں والی اشیاء کی مساحت معلوم کرنے کے لیے اس کے اطراف کی لمبائی یا چوڑائی کا علم ہونا ضروری ہے، گول اشیاء کی مساحت اس کے قطر کے ذریعہ معلوم کی جاتی ہے، لہذا گول حوض   کی مساحت دہ در دہ ہے یا نہیں؟ اس کے لیے حوض کا قطر معلوم ہونا چاہیے، فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ اگر حوض کا دور36ذراع (شرعی گز، جس کی مقدار راجح قول کے مطابق ڈیڑھ فٹ ہے) اور قطر   11ذراع اور ایک ذراع کا پانچواں حصہ ہو تو اس کی مساحت دہ در دہ ہوتی ہے، ایسے حوض میں موجود پانی ماءِ کثیر ہوگا۔

رد المحتار (1 / 193):

"(قوله: وفي المدور بستة وثلاثين) أي بأن يكون دوره ستة وثلاثين ذراعًا وقطره أحد عشر ذراعًا وخمس ذراع، ومساحته أن تضرب نصف القطر وهو خمسة ونصف وعشر في نصف الدور وهو ثمانية عشر يكون مائة ذراع وأربعة أخماس ذراع. اهـ. سراج، وما ذكره هو أحد أقوال خمسة. وفي الدرر عن الظهيرية هو الصحيح، وهو مبرهن عليه عند الحساب".

۳۔مسجد میں رکھا ہوا پانی کا ٹینک اگر دہ دردہ سے کم ہے تو یہ ماءِ جاری کے حکم میں  نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں