بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حلال سرمایہ کاری کے ذرائع


سوال

حلال انویسٹمنٹ کے کیا ذرائع ہیں؟ میں ایک ایجوکیشن کمپنی کا آغاز ایک سال قبل کر چکا ہوں، میرا مقصد اس سے بہت زیادہ کمانا نہیں ہے۔ میں ایک سسٹم متعارف کرانا چاہتا ہوں جسے آپ کے ساتھ شئیر بھی کروںگا۔ فی الحال مجھے انوسٹمنٹ کا کافی مسئلہ آرہا ہے، میرے لیے دعا بھی کریں اور پاکستان میں حلال طریقے سے کیسے انوسٹمنٹ مل سکتی ہے؟ اس پر ایک مفصل جواب دے کر میری راہ نمائی کی جائے!

جواب

حلال طریقہ سے سرمایہ کاری کے بہترین طریقے شرکت اورمضاربت ہیں، لہذا شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے کسی کے ساتھ پارٹنر شپ یا مضاربت کا عقد کرلیا جائے۔ آپ نے جن بنیادوں پر کمپنی کا آغاز کیا ہے، اس کی تفصیل کسی مستند عالم کو بتاکر شرعی راہ نمائی لے لیجیے۔

اس ویب سائٹ پر  شرعی راہ نمائی کی جاتی ہے، اس حوالے سے اصولی راہ نمائی کردی گئی ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ پاکستان میں حلال طریقے سے کیسے انویسٹمنٹ مل سکتی ہے، اس حوالے سے معاشی و تجارتی ماہرین سے مشورہ کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں