بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حفظِ قرآن بھول گیا


سوال

قرآن کے تیس سپارے حفظ تھے، اب صرف دیکھ کے پڑھ سکتا ہوں حفظ پورا بھول گیا۔

جواب

اگر آپ قرآن یاد کرکے بھول گئے ہیں تو بلاشبہ یہ افسوس ناک بات ہے، تاہم مایوس نہ ہوں محنت کرکے دوبارہ یاد کیا جاسکتا ہے،  اس کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں:

(۱) اگر ممکن ہو تو کسی مدرسہ میں باقاعدہ داخلہ لے کر یاد کرنا شروع کردیں۔

(۲)اگر پورا دن دینا ممکن نہ ہو تو ایک یا دو گھنٹے کے لیے کسی قاری صاحب سے وقت لے کر ان کی نگرانی میں یاد کرنا شروع کردیں۔ 

(۳) اگر کسی قاری صاحب کے پاس بیٹھ کر پابندی سے وقت دینے کی ترتیب نہ بن سکے تو  از خود وقت نکال کر روزانہ کی بنیاد ایک رکوع، یا ایک پاؤ یا جس قدر آسان ہو یاد کرنا شروع کردیں ۔

(۴) جس قدر قرآن یاد ہوتا جائے اسے سنن و نوافل میں پڑھنے کا اہتمام کریں، اور تحفیظ کی ترتیب کے مطابق جو پارہ یاد کررہے ہوں اسے روزانہ کی بنیاد پر اور پچھلے پاروں میں سے ایک یا دو پارے منزل کی ترتیب پر دہراتے رہیں،  اور مکمل یاد ہونے پر ماہِ رمضان میں تراویح میں قرآن سنانے کا اہتمام کریں۔

(۵) گناہوں سے حافظہ کم زور ہوتا ہے، خصوصاً قران کریم کاحافظ اگر گناہوں سے نہ بچتا ہو تو قرآن بھی بھول جاتا ہے، اس لیے ہر طرح کے گناہ سے بچنے کا اہتمام نہایت ضروری ہے۔

اللہ تعالی آپ کے لیے دوبارہ قرآن یاد کرنا آسان فرمائے۔آمین۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں