بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت مولانا امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی طرف بدعت کی نسبت کرنا


سوال

کیا امداداللہ مہاجر مکی بدعتی شخص تھے؟

جواب

حضرت مولانا امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ، شیخ العرب والعجم، سید الطّائفہ،  شیخ العلماء والمشائخ،  امام الشریعۃ والطریقۃ  اور  اولیاء اللہ میں سے ہیں، آپ کے فیوض وبرکات سے آج امتِ محمدیہ علی صاحبھا السلام والتحیۃ  رحمت وفضلِ خدواندی سے شرقاً وغرباً منتفع ہورہی ہے، آپ کی طرف بدعتی ہونے کی نسبت صراحتاً بہتان ہے، اگر کوئی ایسا کہتاہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے حضور خوب توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

متعلقہ مسئلہ میں مزید استفادہ کے لیے درج ذیل فتوی بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے:

تیجہ، چالیسواں، اور برسی کا حکم / کیا حاجی امداد اللہ مہاجر مکی تیجہ ، چالیسواں اور برسی کے قائل تھے؟


فتوی نمبر : 144104200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں