بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت لدھیانوی شہیدؒ کے اداریوں کا مجموعہ


سوال

حضرت لدھیانوی شھید رحمہ اللہ کے بینات میں تحریر کردہ اداریہ اگر کسی کتاب میں جمع کیے گئے ہوں تو اس کتاب کا نام بتادیں۔

جواب

حضرت مولانامحمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کے ماہنامہ بینات کے لیے تحریرکردہ اداریے چوں کہ مختلف موضوعات سے متعلق ہواکرتے تھے ،لہذا ان اداریوں میں سے اربابِ اقتدار سے متعلق اداریے :"اربابِ اقتدار سے کھری کھری باتیں ''کے نام سے تین جلدوں میں،جب کہ مختلف باطل فرقوں سے متعلق تحریرات کو ''گمراہ کن عقائد اور صراط مستقیم''اور شخصیات سے متعلق مضامین کو ''شخصیات وتاثرات''کے نام سے دو جلدوں میں شائع کیاگیا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں