بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے اپنی جیب میں میٹھی چیزیں رکھنے کی تحقیق


سوال

حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک واقعہ ہے کہ وہ جیب میں میٹھی چیز (ٹافیاں) رکھتے تھے بچوں کی خاطر ؟ تفصیل اور حقیقت بتادیجیے!

جواب

ہمیں کسی مستند کتاب میں ایسا کوئی واقعہ نہیں مل سکا،  ممکن ہے کہ ایسا کرتے ہوں  اور یہ کوئی بعید نہیں ہے ، بعض بزرگوں کا ذوق ہوتاہے کہ وہ بچوں کو دینے کے لیے ایسے کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ جس نے ذکر کیا ہو انہیں یہ بات کسی مستند کتاب میں مل گئی ہو ۔

اگر آپ نے کسی سے سنا ہے تو  ان سے حوالہ معلوم کرکے دوبارہ سوال ارسال کرلیجیے،  ان شاء اللہ حوالے کی تحقیق کرکے جواب جاری کردیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144106201296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں