اگر باپ اپنی بچی کے ساتھ زنا کرے تو بیوی یعنی اس بچی کی ماں کو طلاق ہوجاتی ہے؟
اگر والد اپنی نو سالہ یا اس سے زائد عمر کی بیٹی کے ساتھ بدکاری کرلے تو اس پر اس بچی کی ماں حرام ہوجاتی ہے، اس کے بعدہمیشہ کے لیے میاں بیوی کا ساتھ رہنا حرام ہوجاتا ہے۔البتہ مذکورہ عورت (یعنی اس شخص کی بیوی)کا نکاح کسی دوسرے شخص سے جائز ہونے کے لیے ضروری ہوگا کہ شوہر زبان سے الفاظ کہہ کر آپس کے میاں بیوی کے تعلق کو ختم کردے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200072
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن