بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کے لیے کتنی دیرتک لمس ضروری ہے؟


سوال

حرمتِ مصاہرت کے لیے لمس کی مقدار کیاہے؟ کتنی دیر تک چھوئے رکھنے سےمصاہرت ثابت ہوگی؟ جب کہ لمس کے بعد اگر انزال ہوجائے تو حرمت ثابت نہیں ہوتی؟

جواب

حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کےلیے لمس کی مقدار یہ ہےکہ مرد عورت کے یا عورت مرد کے باشہوت بدن کو ایسے چھوئے  کہ چھونے  سے  بدن کو  حرارت پہنچے اگرچہ یہ چھونا کسی حائل کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔ نیز اِس طرح چھونے سے حرمتِ  مصاہرت ثابت ہوجائے گی اگر چہ یہ  چھونا ایک لمحہ کےلیے کیوں نہ ہو، بشرطیکہ انزال نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200691

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں