بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ مصاہرت کے بعد کتنی عدت لازم ہوگی؟


سوال

حرمتِ مصاہرت ثابت ہو نے کے بعد عورت کتنی عدت گزارے گی؟

جواب

اگر حرمتِ مصاہرت شرعی شرائط کے ساتھ ثابت ہوجائے تو مرد پر لازم ہوجاتاہے کہ بیوی کو فوراً علیحدہ کردے اور زبان سے کہہ دے کہ میں نے اسے چھوڑدیا یاطلاق دے دی وغیرہ۔اور جدائی کے بعد عورت شرعی عدت پوری کرے گی،یعنی اگر عورت کو حیض آتاہے تو تین ماہواریاں مکمل  کرے گی اور  اگر عورت کو کسی عذر کی وجہ سے ماہواری نہ آتی ہوتواس کی عدت تین ماہ ہے ،تین ماہ مکمل ہونے پر  عدت ختم ہوجائے گی ،اور اگر عورت حمل سے ہوتو ا س ک عدت وضع حمل ہوگی یعنی بچے کی پیدائش سے عدت ختم ہوجائے گی اور عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرسکے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں