بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمتِ رضاعت کا ایک مسئلہ


سوال

میری چاچی کی بیٹی اور بیٹے نے میری ماں کا دودھ پیا اور میں نے چاچی کا دودھ پیا،  اب 6سال بعد میرے  والد نے دوسری شادی کرلی،  3سال بعد میری سوتیلی ماں کا بیٹا پیدا ہوا اور اس دوران میری چاچی کی بیٹی پیدا ہوئی،  اب میرا سوال یہ ہے کیا میرے  سوتیلے  بھائی کا میری چاچی کی بیٹی کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ یاد رہے میری چاچی کی بیٹی اور میرا سوتیلا بھائی مجھ سے 9سال چھوٹے ہیں، ان دونوں کی دودھ کی شراکت نہیں ہوئی ۔

جواب

آپ کے سوتیلے بھائی اور چچازاد بہن کا آپس میں نکاح جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 212):
"(ويثبت به) ولو بين الحربيين بزازية (وإن قل) ... (أمومية المرضعة للرضيع، و) يثبت (أبوة زوج مرضعة) إذا كان (لبنها منه) (له) وإلا لا".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں