بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاملہ عورت پر سورج گرہن کے اثرات


سوال

حاملہ  عورت کے لیے سورج گرہن کے کیا نقصانات ہیں؟

جواب

سورج اورچاند گرہن اللہ رب العزت کی قدرت کی نشانیوں میں سےایک نشانی ہے، جس سےاللہ پاک اپنے بندوں کوتنبیہ فرماتےہیں، سورج گرہن یا چاند گرہن کے وقت مسلمانوں کو اصل حکم یہ ہے کہ اللہ کی طرف متوجہ ہوں، اور یہ حکم مردوں اور عورتوں (جن میں حاملہ عورتیں بھی ہیں) سب کے لیے ہے۔  باقی انسانی جسم پراس کے کسی قسم کےاثرات کا ظاہرہونامحض وہمی باتیں ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں