بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حمل میں خون آنے کا حکم


سوال

ایک عورت ہےجس کوڈیڑھ مہینےکاحمل ہے اور40دن سےان کوحیض نہیں آیاہے،  پھر 6دن تک صرف خون آیا، ایساخون جونہیں بہتاہے،  پھر 2دن بعدخون نکلناشروع ہو گیا، خون کایہ چوتھا دن ہے، اب یہ خون حیض میں شمارہوتاہےیانہیں ؟روزے رکھنےہیں  یانہیں؟ 

جواب

 حمل کے زمانہ میں حیض نہیں آتا؛  لہٰذا حاملہ کو جو تھوڑا تھوڑا خون آرہا ہے یہ حیض نہیں ہے، استحاضہ (بیماری کا خون)  ہے،  پس نماز اور روزے کے معاف ہونے کا حکم نہیں ہے،  پاکی حاصل کرکے  نماز  اور روزے کی ادائیگی  کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں