بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حائضہ عورت کے لیے چار کلمات پڑھنے سے متعلق حدیث کی تحقیق


سوال

کیا فرماتے ہیں محدثین عظام درج ذیل روایت کی صحت کے بارے میں کہ اس کی سند مستند ہے ؟

" أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَطَّافٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَرْبَعٌ لَا يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد عَبْد اللَّهِ يَقْرَأُ الْجُنُبُ آيَةً آيَةً قَالَ: لَا يُعْجِبُنِي".

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: چار کلمات ایسے ہیں جن کا پڑھنا جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے منع نہیں ہے۔ (سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 982* باب: حائضہ عورت اللہ کا ذکر کرے گی لیکن قرآن کی تلاوت نہیں کرے گی)

جواب

مذکورہ حدیث کی سند مستند ہے۔ 

مسند الدارمي (1/ 681):
" أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَطَّافٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ : أَرْبَعٌ لاَ يَحْرُمْنَ عَلَى جُنُبٍ وَلاَحَائِضٍ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ.

إسناده جید ، أبو العطاف ما را یت فیه جرحاً، وذکره ابن حبان في الثقات 588/5، وحماد بن أسامة قدیم السماع من سعید بن إیاس الجریري. (تحقیق سلیم أسد الداراني علی مسند الدارمي 681،682/2)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202371

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں