میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ میں سرکاری ملازمت کرتاہوں جی،پی فنڈ کامنافع حلال ہے؟وہ ہرسال ہمارے جی،پی فنڈ میں جمع ہوتاہے۔
''جی.پی ''فنڈ کی مد میں سرکارملازم کی تنخواہ میں سے جو رقم کاٹتی ہے ملازم کی مرضی اوراختیارکے بغیریہ کٹوتی کی جاتی ہے، اس لیے اس صورت میں ریٹائر منٹ پرملنے والی اضافی رقم گورنمنٹ کی طرف سے بطورتبرع اوراحسان کے ہوگی اس کالینااوراپنے استعمال میں لاناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143701200029
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن