بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر داڑھی والے شخص کی اور جینز کی پینٹ میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

  1. بغیر داڑھی والے شخص کی نماز قبول ہوتی ہے یا نہیں؟
  2. کرتا پاجامہ کے علاوہ دیگر لباس جیسے جینس وغیرہ میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

جواب

  1. ایسے شخص کی نماز ادا ہوجاتی ہے، اور اللہ کے فضل سے امید ہے کہ وہ قبول بھی فرمائیں گے، البتہ داڑھی کاٹنے کا گناہ ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے ۔
  2. جینز کی پینٹ میں نماز ہوجاتی ہے، البتہ نیک لوگوں کا لباس پہننا چاہیے۔اگر پینٹ ہی پہننی ہو تو  ایسی پہنے جو چست نہ ہو، بلکہ ایسی ہو کہ اعضاکا حجم  ظاہر  نہ ہو  اورٹخنے کھلے ہوئے ہوں۔

"أما لوکان غلیظاً لایری منه لون البشرة إلا أنه التصق بالعضو وتشکل بشکله، فصار شکل العضو مرئیاً، فینبغي أن لایمنع جواز الصلاة؛ لحصول الستر". (الشامية، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، کراچی۱/۴۱۰) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں