بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیز کیش


سوال

1- دو مسئلے جاز کمپنی سے متعلق میں نے جیز کیش میں میں کچھ رقم بطور امانت کے رکھی ہے جس پر مجھے روزانہ کی بنیاد پر سو  منٹ ملتے ہیں ہیں اور جب میں یہ رقم جیز سے نکلواؤ ںگا تو کیا میں اس امانت کی فیس کے بدلے جو ہر ایک ہزار پر 20 روپے ہے منٹس کو استعمال کر سکتا ہوں؟  کیا یہ قرض کی صورت ہے یا امانت کی؟ برائے مہربانی مکمل تفصیل سے بتائیں، میرا ذہن کہتا ہے کہ یہ امانت کی صورت ہے،  جس میں ملنے والے منٹس کو استعمال کر سکتا ہوں.

2-  دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جیز کمپنی والے مجھے اکثر میری  سم کا بیلنس بغیر کسی وجہ کے کاٹ لیتے ہیں، کیا اس بیلنس کاٹنے کے بدلے میں یہ منٹس استعمال کر سکتا ہوں ہو  جو مجھے اس امانت کے بدلے ملتے ہیں،  یعنی جو امانت میں نے جیز اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی ہے.

جواب

1- اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم کی تکییف  علماءِ کرام نے قرض سے کی ہے اور قرض کی وجہ سے نفع اٹھانا سود ہے؛ لہذا مذکورہ اکاونٹ میں رقم رکھ کر فری منٹس وغیرہ حاصل کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ مذکورہ رقم کمپنی استعمال میں لاتی ہے، امانت اس رقم کو کہتے ہیں جو امین کے پاس محفوظ رکھی جائے، نیز امانت کے ہلاک ہونے  کی صورت میں ضمان نہیں ہوتا، جب کہ اس رقم میں یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتیں۔

2- آپ کا بیلنس کیوں کٹتا ہے؟  اس کی معلومات کمپنی کے نمائندہ سے کرکے تفصیل ارسال کرکے اس کے متعلق دوبارہ سوال ارسال کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں