بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جہیز کی واپسی کا مطالبہ کرنا درست ہے؟


سوال

میرے چچا کی شادی اٹھارہ دسمبر ۲۰۱۵ کو طے پائی، چند ماہ بعد میری چچی کو شدید سر میں درد اٹھا، اور برین ٹیومر کی بیماری تشخیص ہوئی، اسی عارضے میں چچی کا انتقال ہو گیا۔ اب چچی کے گھر والے جو جہیز انہوں نے چچی کو دیا تھا، اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو انہوں نے مرحومہ چچی کو دیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ جہیز ان کو لوٹایا جائے گا یا اس جہیز کے سامان کو ہم اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

جواب

چونکہ ہمارے ہاں کا عرف اور رواج یہی ہے کہ نکاح کے وقت دلہن کو دیا جانے والا جہیز دلہن کی ہی ملکیت ہوتا ہے اس لیے یہ جہیز مرحومہ کی ملک ہوگا اور اب مرحومہ کی وفات کے بعد یہ جہیز مرحومہ کے جملہ سامان کے ساتھ ملا کر مرحومہ کے شرعی ورثا میں تقسیم ہوگا، اور شرعی تقسیم کے اعتبار سے مرحومہ کے ترکے میں شوہر کا بھی حصہ ہوگا۔ 


فتوی نمبر : 143708200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں