بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جہاز کے مسافر کے لیے سحری کا وقت


سوال

ہماری رمضان میں کینیڈا سے لاہور کی فلائٹ ہے، رات کو مغرب کے فوراً بعد چلے گی اور اگلے دن پاکستان کے مغرب کے وقت پہنچے گی، ہم جہاز میں روزہ کے بند ہونے کا وقت کیسے معلوم کریں؟ جس جس ملک کے اوپر سے گزریں گے وہاں وقت الگ الگ ہو گا۔

جواب

روزہ صبحِ صادق پر بند ہوتا ہے اور صبحِ صادق کی علامت یہ ہے کہ آسمان پر پھیلتی ہوئی ایک سفیدی نظر آتی ہے ، جب  آپ جہاز میں ہوں اور وہ  روشنی آپ کو نظر آئے تو روزہ کا وقت ختم ہو گیا گویا آپ نے اپنے مشاہدہ سے روزہ بند کرنا ہے ، جس جگہ آپ سحری کے وقت موجود ہوں گی، اس علاقہ کی جنتری کا اعتبار نہیں ہو گا؛ کیوں کہ زمین اور فضا کے اوقات میں فرق ہوتا ہے ،  لہذا  اگر دورانِ سفر آپ روزہ رکھنا چاہیں تو آپ نے اپنے مشاہدہ سے روزہ بند کرنا ہے اور احتیاطاً کچھ دیر پہلے ہی کھانا پینا بند کر دیں تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200992

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں