بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنگ کے دوران کون سے سپہ سالار صحابی کی تبدیلی عمل میں آئی؟


سوال

وہ کون سے  صحابہ کرام خلیفہ /امیر تھے جن کو جنگ کے دوران بدلایاگیاتھا ؟

جواب

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے اپنی خلافت کی ابتدا میں شام میں برسرپیکار اسلامی افواج کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بعض مصالح اور حکمتوں کی بنا پر معزول کرکے ان کی جگہ حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ملکِ شام کی اسلامی افواج کا سپہ سالار مقرر فرمایا، اس فیصلے کو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ نے بڑی خندہ پیشانی سے قبول کیا، اور نئے سالار کی قیادت میں ایک عام سپاہی کی حیثیت سے اسلام کی خدمت پر کمربستہ رہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں